(یو این آئی) راجستھان میں کانگریس ممبران اسمبلی نے گایوں کی موت ’ بدعنوانی’ قانون انتظام کی بگڑتی صورت حال وغیرہ پر اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں بحث کرانے کے مطالبہ پر آج یہاں پیدل مارچ کیا۔
اپوزیشن لیڈر رامیشور ڈوڈی ’ سابق وزیر اعلی اشوک
گہلوت سمیت کانگریس کے ممبران اسمبلی جیوتی نگر میں واقع ایم ایل اے ہاوس پر جمع ہوا اور وہاں سے اسمبلی کی عمارت کی طرف پیدل مارچ شروع کیا۔
انہوں نے اپنے ہاتھوں میں تختیاں اٹھارکھی تھیں جن پر گؤ ماتا کی ہتیاری سرکار استعفی دے کے نعرے لکھے تھے۔